لالا ، لا ، لا

اب یہ مت سمجھیے گا کہ میں کوئی گانا گانے جا رہا ہوں، پنجاب اور سرحد میں بڑے بھائی کو پیار سے “لالا“ کہتے ہیں ، اور انگریزی میں “لا“ کا مطلب ہوتا ہے قانون LAW ، اور عربی میں “لا“ کا مطلب ہوتا ہے نہیں  ۔ ۔ ۔ اب ذرا اسی جملے کو پڑھیں کہ “لالا LAW لا “ مگر یہ آخری والا “لا“ جو ہے وہ عربی والا نہیں اردو والا ہے ، یعنی لالا جی اب تو LAW ، لا دیں  ۔ ۔ ۔  کیونکہ اگر LAW لا (عربی والا یعنی نہیں ) تو پھر سب پرابلم ہیں  ۔ ۔ سو اسلئیے لالا ، LAW ، لا  ۔ ۔ ۔ اب آپ کی مرضی اسے گائیں یا ۔ ۔ ۔ گنگنائیں  ۔ ۔ ۔ ویسے اس کے جواب میں حکومتی جواب بھی ، لا لا لا ، لگتا ہے ، جبکہ عوام بھی چیخ رہی ہے  لا لا لا (لانے والا لا ) جبکہ ہمارے وکلا بھی چیخ رہے ہیں LAW LAW LAW ، اب ہر جگہ سے لا لا کی صدائیں آ رہیں ہیں  ۔ ۔ ۔ اب سمجھ نہیں آ رہا کہ کون کیا کہ رہا ہے سب مکس ہو گا ہے بلکے ری مکس ہو گیا ہے ۔۔۔۔ کیوں جی ذرا گائیں تو  ۔ ۔ ۔ لا لا لا لا  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔

تبصرہ کریں