اسلام کا قلعہ ، اسلام آباد

اسلام کا قلعھ کسے کہتے ہیں ؟
اسلام آباد کو
ہیں غلط
نہیں صحیح ہے
کیسے
قلعھ کسے کہتے ہیں ؟
مجھ پوچھ رھا ہے ، استاد میں ہوں کھ تو؟
استاد تو آپ ہی ہیں
مگر استاد سوالی ہی نہیں جوابی بھی ہوتا ہے
اچھا ، قلعھ ہوتا ہے جہاں لوگ محفوظ رہیں
ہاں  ۔ ۔۔ 
تو اسلام کا قلعھ وہ ہوا نا ، جہاں اسلام محفوظ ہو
بالکل ،
اور اسلام وہاں محفوظ ہو گا نا جہاں مسلمان محفوظ ہوں
بالکل
تو وہ کونسی جگہ ہے جہاں اسلام اور مسلمان محفوظ ہیں
کہاں
اسلام آباد میں
وہ کیسے
آپ بھی نرے ماسٹر ہی ہیں
(سب نے ہنسنا شروع کر دیا)
چُپ بدتمیزو ، ہاں تو بتاؤ چھوٹو اسلام آباد اسلام کا قلعھ کیسے ہے ؟
ہمارا صدر کون ہے ؟
سب مل کر
زرداری
ارے نہیں مطلب اس کا مذہب کیا ہے
دولت  ۔ ۔ ۔ سب نے ایک بار پھر نعرہ لگایا
ارے نہیں بھائی لوگو ، ہمارے صدر کا مذہب کیا ہونا چاہیے
اسلام
اچھا ہمارے وزیر اعظم اور وزیر مشیر اور ممبرز اسمبلی میں زیادہ کا مذہب کیا ہے
اسلام
اچھا تو ہمارے بیورو کریٹس ، سفارت کار ، اور سیاست دان ، ججز کا مذہب کیا ہے
اسلام
اور یہ سب لوگ کہاں رہتے ہیں ؟
اسلام آباد میں
کیا اسلام آباد میں پرندہ پر مار سکتا ہے
درندہ در مار سکتا ہے
چرندہ چر مار سکتا ہے
نہیں نا  ۔۔۔
تو سب سے زیادہ اسلام اور اسلام والے کہاں محفوظ ہیں
اسلام آباد میں
اسلام آباد سے باہر جو مسلمان ہیں وہ محفوظ ہیں
نہیں
تو اسلام کا قلعہ کہاں ہوا
اسلام آباد میں ۔ ۔ ۔
تالیاں ، سب ملکر تالیاں بجانے لگے

Advertisements

One response to this post.

  1. اگرچہ مجھے تالیاں بجانا پسند نہیں مگر پھر بھی میری طرف سے بھی بہت سے تالیاں۔۔۔۔

    جواب دیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: