جنہیں ہم جانتے نہیں

آج پکایا کیا ہے ؟ 
وہ ہی جو روز پکتا ہے ، اسنے نے منہ بنا کہ کہا
یار کبھی تو مینیو چینج کیا کرو ، دوسرے  نے اکتائے ہوئے لہجے میں کہا
تو لا دیا کرو نا اپنی مرضی کا بنا دونگی ، ا
تو تم لے آیا کرو، اس میں کیا مشکل ہے جب یہ لاتی ہو تو  ۔ ۔ ۔  اس  نے تولیے سے ہاتھ پونچتے ہوئے کہا
اچھا تو پھر اجازت دو کہ میں صدر جا کہ سب کچھ ایک بار ہی لے آؤں ، چھوٹو کو ساتھ لے جاؤنگی  ۔ ۔۔ ۔
لے جانا مگر احتیاط لازم ہے  ۔ ۔ ۔  کہیں کسی کو  ۔ ۔ ۔
ایک تو تم بزدل بہت ہو لالے  ۔ ۔ ۔
اوئے بزدل نہیں کہنا ۔ ۔  ۔ ورنہ  ۔۔ ۔ تجھے بھی شہید کر دونگا
سب ہنس رہے تھے  ۔ ۔ ۔  انکی ہنسی میں شوخی تھی
پھر وہ کھانے پر ٹوٹ پڑے ۔ ۔ ۔ ۔
ارے ہاں وہ تم نے پیسے بھجوا دئیے تھے
ہاں ہاں تم سب کے گھروں میں پرسنلی پہنچائے گئے ہیں
تمہارے گھر والے روتے بہت ہیں، جب بھی انہیں پیسے دو  ۔ ۔ ۔۔  تہماری پانچ سال پرانی تصویر لے کر تمہاری ماں تو دھاڑیں مارتی ہے
ہاں ، اسنے رونا ہی ہے اب ساری زندگی  ۔ ۔ ۔ ۔ وہ بیسن میں ہاتھ دھوتے ہوئے مایوس لہجےمیں بولا
ہاں یار ، ہم دوسروں کو رلاتے ہیں تو ہمارے پیاروں کو بھی رونا پڑے گا نا
بھائی ہم کسی کو نہیں رلاتے ، ہم ایک جاب کر رہے ہیں ، تم نے ماسٹر کیا ہے بے روزگاری ہی تمہیں ادھر لے آئی ہے
مگر تمہیں تو بے روزگاری کا مسلہ نہیں تھا تمہاری فیملی کا بہت بڑا بزنس ہے  ۔۔ ۔ ۔
بزنس ہے نہیں تھا  پاپا کے بعد سب نے اپنا اپنا حصہ نکالا اور یہ جا وہ جا ، میں تو سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ میرا بھائی اور ماموں چاچا ایسے ہونگے خیر  ۔ ۔۔  جب سب چھن گیا تو ادھر آنا ہی پڑا
تبھی تمہارا پہلا شکار تمہارا بھائی تھا
نہیں بھائی نہیں بھائی کو تو ماموں نے مارا تھا میں نے ماموں اور چاچا کو  ۔ ۔۔ ۔
موبائیل کی بیل بجنے لگی ، اس نے فون اٹھایا  ۔ ۔ ۔
جی  ۔ ۔۔
مگر سر جی آج تو تین ٹارگٹ ہٹ کئیے ہیں
اچھا ۔ ۔۔
ہونہ ۔ ۔
ٹھیک ہے ، دو بجے ؟
نہیں تین گھنٹے کافی ہیں  ۔ ۔۔
اوکے  ۔ ۔ ۔
لو یارو نیا کام  ۔ ۔۔
ارے ابھی تو  ۔ ۔۔  آے تھے
بھائی انکا کہنا ہے کہ کل ہوم منسٹر آ جائے گا تو کافی آرام مل جائے گا
ارے ایک اس منسٹر کی سمجھ نہیں آتی ، سالا خود ہی کہتا ہے شروع ہو جاؤ پھر کہتا ہے رک جاؤ
اسی کو تو سیاست کہتے ہیں  ۔ ۔۔
یار مجھے آج تک اس سیاست کی سمجھ نہیں آئی ، اپنے ہی بندوں کو مرواتے ہیں پھر اسکی لاش پر ٹسوے  بہاتے ہیں
یار تم نہیں سمجھ سکتے اور نہ ہی سمجھنا چاہیے ورنہ ہم کیسے کریں گے کام؟
ہاں کام  ۔ ۔ تم نے بتایا نہیں کام کیا ہے
وہ ہی  ۔ ۔ چار ٹارگٹ ہیں مگر ہیں چار مختلف جگہوں پر ، چاروں ایک دوسرے کے مخالف ہیں ، بڑے ٹارگٹ ہیں ۔ ۔  اسلئے رسک بھی بڑا ہے
ہمارے پاس صرف تین گھنٹے ہونگے ، اسنے دیوار پر لگے نقشے پر پوائینٹ بناتے ہوئے کہا ۔ ۔ ۔۔
یہ ہے ٹارگٹ ون  ۔ ۔ ۔ شاداب کالونی کے اس ہوٹل میں نوریز خان آئے گا ، اسے اڑانا ہے ، تم نے موٹر سائکل سٹارٹ رکھنا ہے میں اور یہ کاروائی کر کہ آ جائیں گے ، تم نے مسلسل ہوائی فائرنگ کرنی ہے ، یہ گلی سیدھی نالے کی طرف جاتی ہے  ۔۔ ۔ ۔ 
مگر نالے کے ساتھ ہی تو ناکہ ہے  ۔ ۔۔
ناکے پر جو سپاہی ہونگے وہ پہلے ہی کھانے کے لئے جا چکے ہونگے  ۔۔ ۔۔ ۔  یا وہاں سے ہٹایا جا چکا ہو گا، موبائیل بھی ایک گھنٹے بعد آئے گی
واہ یعنی  ۔ ۔ ۔ حلوہ ہے
ہاں مگر یہ دوسرا ٹارگٹ حلوہ نہیں ہے ،  بم سے اڑانا ہے اور بائیک کے جگہ گاڑی استعمال کرنی ہے
خود کش  ۔ ۔۔
نہیں  ۔ ۔۔  خود کش بچے اگلے ہفتے آئیں گے ، آج کل ذرا ٹائم لگتا ہے  ۔ ۔  تمہیں پتہ ہے نا ۔ ۔  آپریشن نے پرابلم کھڑے کئے ہیں
تو پھر کیا پلان ہے  ۔ ۔۔
ریموٹ کنٹرول بم  ۔ ۔ ۔  عباس رضوی ہے ٹارگٹ
اوہ ۔ ۔ ۔  وہ تو بہت باڈی گارڈ رکھتا ہے  ۔ ۔ ۔ ۔۔
ہاں  ۔ ۔ ۔ اسی لئے کہا ہے کہ بم لگانا پڑے گا ۔ ۔ اور باڈی گارڈ صرف دو ہونگے اسکے پاس ، اور ان میں سے ایک ہمارا بم اندر لے جائے گا ۔ ۔۔
وہ کیسے  ۔ ۔۔ 
رضوی روز اپنے لئے فلمیں منگواتا ہے ، جنہیں ایک باکس کی شکل میں اس تک پہنچایا جاتا ہے ، وہ باکس اب ہمارا آدمی تیار کرے گا ، اصل باکس دو بجے پہنچایا جاتا ہے ، ہم نے آدھا گھنٹے پہلے ہی باکس دینا ہے  ۔ ۔۔
مگر وہ باکس تو اپنے ہاتھ میں نہیں لے گا ۔ ۔
لے گا  ۔ ۔ ۔ وہ لازمن باکس کو کھول کہ دیکھتا ہے  ۔ ۔
اوہ اچھا  ۔ ۔۔
اور باقی دو  ۔ ۔
وہ پولیس والے ہیں ، جنہوں نے  ۔ ۔۔  کچھ زیادہ ہی ایمانداری دکھائی ہے پچھلے دنوں ، یاد ہے ہمارے پچھلے مشن میں تین ساتھی مارے گئے تھے ، اسکی وجہ تھی یہ پولیس والے ، یہ افسروں کے کہنے کے باوجود وہاں سے نہیں ہٹے اور عین واردات پر ہمارے تین ساتھی مارے گئے  ۔ ۔۔ 
تو پھر کب جانا ہے  ۔ ۔
کل صبح   ۔۔ ۔ 
اور پھر اس کے بعد کم سے کم ایک مہینہ تو آرام ہے  ۔ ۔ ۔
کیونکہ باقی کام تو  ۔ ۔ ۔ عوام کر لیں گے نا  ۔ ۔۔ ۔
سب ہنسنے لگے  ۔۔ ۔ 
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: