ایک خادم قوم کی دعا

 
(نوٹ ؛ مجھ پر کفریہ فتویٰ لگانے سے پہلے یہ دعا کرنے والے سے پوچھ لیجیے گا)
اے اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تو نے ہم جیسے لوگوں  پر اتنا کرم کیا اور ہمیشہ کیا
جب سے یہ ملک جس کا نام پاکستان ہے بنا ، ہمیشہ تو نے ہمیں یہاں حکمرانی دی
کاروبار دیا ، اور کبھی بھی منافع کم نہ ہونے دیا
اور جب کبھی ضرورت پڑی تو اندرون ملک اور بیرون ملک سے ڈالروں کے انبار ہمارے لئے آ گئے
اور آج ۔۔۔۔۔
جب گھر گھر ماتم ہو رہا ہے ، لوگوں کے لئے ایک وقت کی روٹی مشکل ہے ، گھر بار تباہ ہو چکے ہیں
جوان مارے جا رہے ہیں ، بوڑھے ڈوب چکے ہیں ، بچے بیماریوں کا شکار ہیں اور باقی بھوک کا شکار ہو رہے ہیں
ایسے حالات میں
اے اللہ تیرا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے ، میرا گھرانہ نہ صرف محفوظ ہے بلکہ اسکے حفاظت بہترین سپاہی کر رہے ہیں
میرے دستر خوان پر دنیا کی ہر نعمت موجود ہے ، میرے بینک میں اربوں اور تجوری میں کروڑں موجود ہیں
اور باہر کے بینکوں میں ڈالرز ہیں اور ہر بڑے شہر میں محل  ۔ ۔۔  اے اللہ تو کتنا مہربان ہے ہم پے کہ
جب میرے ملک کے لوگ بس کا کرایہ برداشت نہیں کر پا رہے تو ہر سال کی طرح ہمیں اپنے کعبے میں بلاتا ہے اور اپنے
محبوب کے روضے میں رمضان گزارنے  کا شرف دیتا ہے
اور تو اور اب تو نے میرے ملک میں سیلاب بھیج کر ہماری عید پر دنیا بھر سے ہمارے لئے ڈالرز کی شکل میں عیدی رمضان سے پہلے ہی دے دی ہے  ۔ ۔۔  ۔ اب میرے بچے خوش ہیں کہ اس سال ہم سارا یورپ گھوم سکیں گے اور کرسمس کی روشنیوں کا مزہ لے سکیں گے
اے اللہ تیرا اتنا کرم ہے اور مجھے یقین ہے ایسا ہی کرم تو مجھ پر اور میری آنے والی ساری نسل پر رکھے گا
کیونکہ تو تو ہماری ہی سنتا ہے نا ۔ ۔ ۔ اور تو نے یہ دنیا ہم جیسے لوگوں کے لئے ہی تو بنائی ہے
تھینک یو ۔ ۔۔ ۔ میرے اللہ ، اب میں نے جشن بہاراں میں جانا ہے ، جہاں آج ہم نے مستی کی تمام حدیں توڑنی ہیں ، اور تیری عبادت کے نشے کے بعد دنیا والا نشہ بھی تو کرنا ہے تا کہ جنت کے نشوں کی عادت ہو جائے  ۔ ۔۔۔ آمین ثمہ آمین
 
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: