کھلا خط ، مشرف کی والدہ کے نام

اسلام علیکم
آپ کی صحت کے لئے دعا گو ہوں ، آپ ہمارے دیس کے حاکم کی ماں ہیں ، اس حوالے سے جیسے مسز مشرف حاتون اول ہیں تو آپ اس وقت مادر اول جیسی ہیں ، جیسے کسی شرارتی بچے کی شکایت اسکی ماں سے کی جاتی ہے ایسے ہی میری شکایت آپ کے لائق اور شرارتی بچے کے بارے میں ہے ، ہم اس بچے کو پچھلے دس سال سے جانتے ہیں ، یہ ہمیں کھیلنے نہیں دے رہا ہے آنٹی ، ہمارے سارے کھلونے اسنے یا تو توڑ ڈالے ہیں یا پھر انکو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ، وہ بہت بہادر نڈر تھا سب کے ساتھ کھیلتا تھا مگر پتہ نہیں اسے کیا ہوا ہے ، اب وہ سب کچھ اپنے ہی قبضے میں رکھنا چاہتا ہے
آنٹی جی ، آپ کو پتہ ہے نا جب کوئ بھی بچہ بدتمیز دکھاتا ہے تو لوگ یہ ہی کہتے ہیں کہ یہ اسکے ماں باپ کی تربیت ہے ، مگر مجھے نہیں لگتا کہ آپ نے اس گندے بچے کو ایسی تربیت دی ہو گی ، آپ خود محنتی خاتون تھیں ، آفسوں میں کام کیا ہے آپ نے ، آپ تو اتنی اچھی ہیں کہ لوگ آپ کو ماں جیسا سمجھتے ہیں  ۔ ۔  مگر آنٹی جی ، کیا آپ اپنے شرارتی بچے سے ہمارے کھلونے واپس دلوا سکتیں ہیں ؟
آپ کو پتہ ہے آنٹی جی ، میں جب روتا ہوں تو بہت برا لگتا ہوں ، اور اوپر سے بھاں بھاں کر کہ روتا ہوں ، غصہ آتا ہے تو جو سامنے نظر آئے اسے مارتا ہوں توڑ پھوڑ کرتا ہے ، آپ کا بیٹا بہت طاقت والا ہے اسلئے اس سے کوئی لڑ نہیں سکتا  ۔ ۔ ۔ مگر آپ تو اسکی ماں ہو ، ماں تو بیٹے کے کان کھنچ سکتی ہے  ۔ ۔ ۔ کاش انکل زندہ ہوتے تو شاید وہ ہی اسے کچھ مت دیتے ، چھوٹے بھائ تو خود ہی گم سم ہیں  ۔ ۔ ۔
آنٹی جی  ۔ ۔ ۔ پلیز  ۔ ۔ ۔ اپنے شرارتی بچے کو بولیں نا کہ وہ ہمارے کھلونے واپس کر دے ، اور اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو پھر ، ہم سب دوست روئیں گے ، چلائیں گے ، اور اگر غصہ آ گیا تو  ۔ ۔  توڑ پھوڑ کریں گے ، ایسا نہ ہو کہ آپ کے بچے کو بھی “توڑنا“ پڑے  ۔ ۔۔
پلیز آنٹی جی ۔ ۔ ۔ ۔پلیز ۔۔۔۔
آپ کے بیٹے کا کمزور دوست اور اسکے بے بس ساتھی آپ کو بہت “تھنکس“ کہیں گے  ۔ ۔ ۔
وسلام  ۔ ۔ 
منجانب ؛ تمام بے بس پاکستانی انسان ، جنپر آپ کا بیٹا حاکم ہے !!!
Advertisements

3 responses to this post.

  1. Posted by Mera Pakistan on نومبر 8, 2007 at 10:27 صبح

    بہت اچھا انداز اختیار کیا ہے احتجاج کا۔ بس ذرا  "توڑنا" والا فقرہ میچ نہیں کرتا اسے ہٹا دیں۔

    جواب دیں

  2. Posted by خاور on نومبر 8, 2007 at 1:28 شام

    آپ نے جو مہذب سا انداز تحریر یا انداز شکایت اپنایا ہے یه صرف مہذب لوگوں پر هی کام کرتا ہے ـان صاحب کی والدھ بهی آپني جوانی میں روشن خیال رهی هیں ـاس لیے معاملات کچھ اور هیں ـعورت کی روشن خیالی کے نتائج جانتے هیں ناں جی آپ ؟؟اسی طرح کی اولاد هوتی ہے جی نتائج پنجابی میں ایسے لوگوں جو کہتے هیں وه تو آپ بهی جانتے هوں گے ـحرامی

    جواب دیں

  3. Posted by Azhar Ul Haq on نومبر 10, 2007 at 11:31 صبح

    خاور ، آپکے تبصرے کا شکریہ ، مگر میں سمجھتا ہوں کہ سوفٹ ہی ہارڈ بنتا ہے  ۔۔  ۔ میرے خیال میں گالی سے کام نہیں چلے گا  ۔ ۔ ۔ یہ لوگ ہر طرح کی گالی پروف ہیں  ۔ ۔ ۔
    افضل صاحب ، اگر توڑنا نکال دوں گا تو پھر یہ کچھ زیادہ ہی سوفٹ ہو جائے گا ؛)
    اللہ ہمیں نیک ہدایت دے (آمین)

    جواب دیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: