کچھ تجاویز

حالات ایسے ہو گئے ہیں ، کہ کچھ ایکشن کی ضرورت نظر آتی ہے ، میری نظر میں کچھ تجاویز ہیں جو پیش کر رہا ہوں ، امید ہے پسند آئیں گیں ۔۔۔ اور نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں  ۔۔ ۔  صرف تفنن طبع کے لئے  ۔۔ ۔ ضرور غور کیجیے گا کہ اگر ایسا ہو جائے تو کیا ہوگا
———————-
موجودہ حالات میں بڑا مسلہ روشن خیالی اور بنیاد پرستی کا ٹکراؤ ہے ، خاصکر جامعہ حفصہ والے واقعٰے نے تو بہت مسائل اور سوچ کے دھارے کھڑے کئے ہیں جن میں ایک عام آدمی کافی کنفیوز ہے  ۔ ۔  میری نظر میں بنیاد پرست حواتین سے مذاکرات کے لئے درج ذیل حواتین پر ایک وفد بھیجا جائے ، جو انہیں موجودہ زمانے کے خیالات بتائیں  ۔ ۔
١ ۔ میرا ، جو ایک نامور اور بہت روشن خیال اداکارہ ہیں
٢ – نگہت چوہدری ، ہمارے ملک کی مقبول ترین کوریو گرافر
٣ – نادیہ خان ، بہترین اور مقبول اداکارہ و کمپئیر
٤ – بی جی ، ہماری بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈائزئنر
٥ – محترمہ فرحت نسیم ہاشمی ، جو درس و تبلیغ کے شعبے سے وابستہ ہیں
٦ – محترمہ زہدہ حنا ، کالم نگار ہیں ، اور روشن خیال بھی
ان سب کی معاونت اور سربراہی ، محترمہ صہبا مشرف (حاتون اول پاکستان) اور محترمہ عاصمہ جہانگیر کریں ، جبکہ معاونت کے لئے مہتاب اکبر راشدی اور شیریں کو بھی لیا جا سکتا ہے  ۔ ۔ ۔
مجھے یقین ہے کہ یہ وفد نہ صرف ، بنیاد پرستوں کو اپنی تبلیغ سے ، جدت پسند اور روشن خیال بنا سکتا ہے بلکہ انہیں بہتر مقاصد کے لئے استعمال بھی کروا سکتا ہے  ۔ ۔
————————————————————————————————–
حواتین کے لئے حواتین مگر مردوں کے لئے بھی میرے خیال میں حواتین ہی کافی ہیں ، مگر شاید انہیں کچھ اور بھی نظریے سے سمجھانا پڑے ، میں نے بہت سوچا کہ کون سے ایسے لوگ ہیں جو ہمیں موجودہ حالات میں بہتر سمجھا سکتے ہیں ، لیڈران میں کوئی نظر نہیں آیا ، اداکاروں اور دانشوروں کی باتیں ہم روز سن رہے ہیں مگر اثر نہیں ہوتا ، تو سوچا کیوں نہ اپنے بلاگر دوستوں کو یہ کٹھن کام دیا جائے ، میں حکومت وقت سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ درج ذیل دوستوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو حکومت کو مسائل کے حل کے لئے تجاویز و سفارشات مرتب کرے  ۔ ۔ ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سب دوست بہت اچھے مصلح ثابت ہو سکتے ہیں   ۔ ۔۔
١ – زکریا ، زکریا بہت کڑک اور دو ٹوک بات کرنے والے بندے ہیں ، غیر ضروری تفصیلات میں نہیں جاتے اور ریسرچر بھی ہیں اسلئے وہ بہت عمدہ تجاویز مرتب کر سکتے ہیں
٢ – نبیل ، نبیل کا مطالعہ اور مشاہدہ بہت زیادہ مضبوط ہے ، اور وہ ہمیں بہت ٹیکنیکل راستے سے سمجھا سکتے ہیں
٣ – نعمان ، روشن خیالی کے سچے علمبردار ہونے کے ناطے ، ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کے باعمل تجاویز اور خیالات دے سکتے ہیں
٤ – بدتمیز ، یہ بھی معتدل مزاج کے انسان ہیں ، اور اچھی تجاویز دے سکتے ہیں
٥ – قدیر ، جب اوپر والے سارے حضرات فیل ہو جائیں تو یہ صاحب ان سب کو پروموٹ کر سکتے ہیں ،
ان سب کی معاونت اور سربراہی کے لئے میرے ذھن میں اجمل انکل اور حسن نثار کا نام ہے ، جنکی معاونت کے لئے ڈاکٹر شاہد مسعود اور طارق جمیل (ڈریس ڈائزئنر) کو مقرر کیا جاے  ۔ ۔ ۔
————————————————————
امید ہے حکومت وقت میری پیش کردہ کمیٹیوں کو سنجیدگی سے لے گی اور  ۔ ۔ ۔انہیں ملک کے مسائل کو حل کرنے کا موقعہ دے گی  ۔  ۔۔  اس وقت ان حواتین اور حضرات سے بہتر لوگ کم از کم میرے علم میں نہیں  ۔۔ ۔ ۔
احباب سے گذارش ہے کہ وہ بھی ایسی کچھ گروپ تشکیل دینے میں حکومت کی معاونت کریں  ۔ ۔ ۔  تا کہ ہمارے مسائل کے حل کا کوئی تو راستہ نکلے  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: