میری پسند اور ناپسند

بڑا مشکل سوال ہے ، باقی دوستوں نے یعنی قدیر ، بدتمیز اور اجمل انکل نے بڑے مزے سے لسٹ بنا کر ڈال دی ، اور اب مجھ سے بھی پوچھا جا رہا ہے کہ ناپسندیدہ کی لسٹ بناؤں  ، اور چونکہ یہ آرڈر اجمل انکل کی طرف سے ہے اسلئے انکار کی جراءت نہیں ۔ ۔ ۔ ویسے تو پسند ناپسند بدلتی ہی رہتی ہے مگر ، ہر انسان کی اپنی ایک نیچر ہے جو اس کی پسند ناپسند کو ظاہر کرتی ہے  ۔ ۔ ۔ لیجیے یہ رہی میر ناپسندیدہ فہرست  oopps میرا مطلب ہے کہ جو کچھ مجھے ناپسند ہے
١ ۔ اپنا موٹاپا
٢ – اپنی حساسیت
٣ – اپنا بے عمل مسلمان ہونا
٤ – فضول خرچی
٥ – وقت کی کمی ، جس کی وجہ سے میں اپنی فیملی کو وقت نہیں دے سکتا
٦ – لکھنے اور پڑھنے کے معاملے میں سستی اور کاہلی
٧ – جب کوئی دوست مجھے بھول جاتا ہے
٨ – امیر اور غریب کے درمیان فرق ، اور امیروں اور غریبوں کا رویہ
٩ – جب میں کسی ضرورت مند کی مدد نہیں کر سکتا
١٠ – بے مقصد زندگی گذارنا
 
 
اب اجمل انکل اور باقی سب دوستوں سے گذارش ہے کہ وہ اپنی پسندیدہ چیزیں بھی لکھیں  ۔ ۔ ۔ جیسے مجھے پسند ہیں
 
 
١۔ اردو کی کتابیں
٢ – وہ فلمیں جو مجھے سوچنے پر مجبور کریں اور میں بار بار دیکھوں جیسے کنٹیکٹ جو مجھے بہت پسند ہے
٣ – جب میں اپنی سوچ کو عمل میں بدل دیتا ہوں
٤ – جب کوئی مجھے اپنے دکھ میں شامل کرتا ہے
٥ – جب کوئی مجھے بہت غلط سمجھتا ہے ، اور مجھے اسکی وجہ بھی بتاتا ہے
٦ – جب مجھے موت کا ڈر محسوس ہوتا ہے
٧ – جب میں دوستوں کے ساتھ بہت سارا وقت گذارتا ہوں
٨ – جب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اللہ نے مجھے اوپر والا ہاتھ بنایا ہے
٩ – جب میں اپنے حال کو ماضی سے بہتر پاتا ہوں
١٠ – میری فیملی ، جو مجھے سمجھ سکتی ہے  ۔ ۔
Advertisements

3 responses to this post.

  1. Posted by Iftikhar Ajmal on مارچ 8, 2007 at 8:02 صبح

    ناپسند میں نمبر 7 سمجھ نہیں آیا ذرا واضح کیجئے

    جواب دیں

  2. Posted by Shoiab on مارچ 8, 2007 at 10:48 صبح

    پسند نا پسند آپ کی بدلتی ہے یا ایک ہی رہتی ہے

    جواب دیں

  3. Posted by Azhar Ul Haq on مارچ 8, 2007 at 12:43 شام

    شعیب یار نارمل پسند ناپسند تو بدلتی ہی رہتی ہے ، مگر یہ جو بیان کی ہیں وہ نہیں بدلتیں
    انکل جی ، میرا مطلب یہ ہے کہ ، ایسے دوست جو مجھ سے دوستی تو کرتے ہیں مگر ، ذرا سا میں رابطے میں نہیں رہا تو وہ بھی رابطہ نہیں کرتے  ۔ ۔ ۔ جبکہ ملنے پر کہتے ہیں کہ تم سے زیادہ کوئی عزیز ہی نہیں  ۔ ۔ ۔

    جواب دیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: