کون ہیں یہ لوگ؟؟؟

پتہ نہیں اللہ نے ایسا دل کیوں دیا ہے ، کل ایک معصوم سی لاش دیکھکر دل کٹ کہ رہ گیا ، ایسا لگا کہ یہ ڈور جیسے میرے اپنے گلے پر پھری ہو ، اس لاش دکھانے سے پہلے جیو وہ رقص و سرور کی محفلیں دکھا چکا تھا جن کو دیکھ کر پتہ چلتا تھا کہ دنیا میں شاید کوئی غم ہے ہی نہیں ، پاکستان میں “ملا“ کے چہرے پر “روشن خیالی“ کے اتنے تھپڑ مارے گئے ہیں کہ اب “مُلا“ کا چہرہ بھی لال ہو چکا ہے ، اور “روشن خیال“ چہروں پر جو نور برس رہا ہے اس سے سارا “عالم اسلام“ بھی روشن ہو رہا ہے ، کیا اب بھی کوئی وجہ رہ گئی ہے ہم پر عذاب نہ آنے کی ، اگرچہ ہمیں اللہ کے رسول(ص) کی دعا ہے کہ ہم ایک دم سے فنا نہیں ہو نگے مگر ایسا ضرور لگ رہا ہے کہ ہماری ملت “بیضہ“ پر وہ سارے عذاب نازل ہونگے جو ہم سے پہلی والی قوموں پر نازل کئے گے ، میں جب اپنے اردگرد کے لوگوں سے بات کرتا ہوں تو پتہ چلتا ہے کہ ہر کوئی اس انتظار میں ہے کہ اس کے ساتھ یا اسکی فیملی کے ساتھ جب کچھ ہو گا تو پھر دیکھیں گے  ۔ ۔ ۔ میرے خیال میں اللہ ہم کو بہت ڈھیل دے رہا ہے ، اور جب وہ اپنی رسی کھینچے گا تو سب سے پہلے ہم جو امن میں رہتے ہیں انپر عذاب آئے گا اور میرے خیال میں ہم سب سے زیادہ اس عذاب کے مستحق ہیں جو ایسے حالات میں بھی  “عیاشی“ کر سکتے ہیں  ۔ ۔ ۔
بسنت کا تہوار ایک موسمی تہوار تھا ، جو فصلوں کے بوائی اور کٹائی جیسے موقعوں کے لئے تھا ، کسان اپنے کھیتوں میں یہ تہوار مناتے ، مگر وہ خرافات نہیں ہوتیں جو آج کل ہیں کہ “اکھ وی لڑاڑیں اے تے گڈی وی اڈاڑیں اے “ ، ۔ ۔ ۔  کیا کہوں  ۔ ۔ سوائے اسکے کے اب ہمیں عذاب کا انتظار کرنا چاہیے  ۔ ۔ ۔ اور بس  ۔ ۔ ۔
معصوم کا گلا کاٹ کہ مناتے ہیں بسنت لوگ
موت کو گلی گلی میں نچاتے ہیں بسنت لوگ
میں سوچ سوچ کر پاگل ہو رہا ہوں کہ ہم نے یہ خوشی منائی تو منائی کیسے ؟ سمجھوتہ ایکسپریس کا حادثہ ، اس سے پہلے ہفتے میں خود کُش حملے اور پھر آگ  ۔ ۔ ۔ کراچی حیدرآباد اور پھر ملک بھر میں خودکشیاں  ۔ ۔  ہم نے ان حالات میں خوشی منائی کیسے سمجھ نہیں آ رہا  ۔ ۔ ۔ ایک ہی شہر میں ماتمیں اور درد اور اسی شہر کے لوگ  ۔ ۔ رقص و سرور میں  ۔ ۔ ۔ اے خدا یہ کیا ہے  ۔۔ ۔  کیوں ہے کیسے ہیں میرے ہموطن  ۔ ۔ ۔ کیسے ہیں یہ لوگ کون ہیں یہ لوگ  ۔ ۔ ۔ کون ہیں یہ لوگ؟؟؟
Advertisements

2 responses to this post.

  1. Posted by Iftikhar Ajmal on فروری 26, 2007 at 11:58 صبح

    لا الٰہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین

    جواب دیں

  2. آخر لاہوریوں کو زندہ دلی بھی تو دکھانی تھی۔ میں اس دن کے انتظار میں ہوں بلکہ دعا گو ہوں کہ یہی ڈور کسی وفاقی وزیر کے گلے پر پھر جائے۔

    جواب دیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: