ردو کی درمیانی کتاب – 9 – حسابیات

جب انسان نے تعداد کا تعین کرنا شروع کیا تو حساب کا علم بنا ، حساب کے علم نے دولت کو جنم دیا ، دولت نے حساب کے علم کو استعمال کیا اور دنیا میں مزید تفریق پیدا کی ، حساب کا علم درج ذیل زمروں میں آتا ہے
جمع ! جب کبھی کچھ زیادہ کرنا ہو تو اسے جمع کرنا کہتے ہیں ، دنیا کا ہر انسان کچھ نہ کچھ جمع کرتا رہتا ہے ، اگر اسکے پاس کچھ نہ ہو تو وہ یادیں جمع کرتا ہے ، امیر آدمی دولت جمع کرتا ہے ، غریب دکھ جمع کرتا ہے ، سیاستدان ووٹر جمع کرتا ہے ، دوکاندار اشیائے صرف جمع کرتا ہے  ۔۔  ۔ جمع کا عمل بہت زیادہ ہوتا ہے اس دنیا میں
تفریق! تفریق کا مطلب ہوتا ہے نکالنا ، مگر کچھ لوگ اسے کچھ اور معنوں میں بھی استعمال کرتے ہیں جیسے گورے اور کالے کی تفریق اور امیر و غریب کی تفریق ۔ ۔ ۔ تفریق دنیا کے لئے اکثر نقصان دہ ہی ثابت ہوتی ہے
تقسیم ! تقسیم کاٹنے کو کہتے ہیں ، تقسیم اصل میں تفریق کا ہی ایک طریقہ ہے مگر جب بہت زیادہ تفریق کرنی ہو تو تقسیم کرتے ہیں ، اسی لئے تقسیم اکثر تفرقے کا باعث بھی بنتی ہے ، دنیا کے بڑے لوگ تقسیم کر کہ ہی لوگوں پر حکمرانی کرتے ہیں
ضرب! ویسے تو ضرب کا ایک مطلب چوٹ لگانا بھی ہوتا ہے مگر یہ بھی ایک جمع کرنے کا طریقہ ہے جب بہت زیادہ جمع کی ضرورت ہو تو ضرب لگائی جاتی ہے ، ضرب کرنے والے کو ضارب اور کھانے والے کو مضروب بھی کہتے ہیں ، دولت مند اکثر اپنی دولت کو غریبوں پر ضرب لگا کر بڑھا لیتے ہیں اور حکمران بھی ضرب لگا کر رعایا کو قابو میں رکھتے ہیں
کھاتہ داری ! انگریزی میں اسے اکاؤنٹس کا علم بھی کہا جاتا ہے ، یہ علم بھی حساب پر چلتا ہے مگر اس حساب کی کتابت بھی کی جاتی ہے اسلئے اسے حساب کتاب بھی کہا جاتا ہے ، عام طور پر امیر لوگوں اور اداروں کو اسکی ضرورت ہوتی ہے ورنہ غریب نہ حساب جانتا ہے نہ کتاب افورڈ کر سکتا ہے
پیمائش ! فاصلہ اور راستہ کتنا ہے ، یہ پیائیش سے پتہ چلتا ہے ، زمیں کس کے پاس کتنی ہے ، اور کتنی نہیں ہونی چاہییے اسکی بھی پیمائش کی جاتی ہے ، پانی کتنا زمین میں ہے اور کتنا آسمان سے برسا ہے یہ بھی پیمائش کی جاتی ہے اور اسکا حساب رکھا جاتا ہے ، فلکیات میں ستاروں سیاروں کے لئے پیمائش کا علم استعمال کیا جاتا ہے اور اچھے اور برے زمانے کو یاد رکھنے کے لئے وقت کی پیمائش بھی مقرر کر دی گئی ہے ، جو لمحوں سے گھنٹوں اور دنوں سے سالوں اور صدیوں پر محیط ہے  ۔ ۔
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: