اردو کی درمیانی کتاب – 4 – تہذیب اور تمدن – رہن سہن اور اس سے متعلق

تہذیب اور تمدن کا آغاز انسان کے انسان بنتے ہی شروع ہو گیا ، وہ قدرتی غاروں کی رھائش چھوڑ کر میدانوں میں اپنے لئے مکان بنانے لگا ، اسنے موسمی اثرات سے بچانے کے لئے خود کو کھالوں سے اور پھر کپڑوں سے ڈھانپنا شروع کر دیا ، اسنے کھانا پکانے کے لئے اور رکھنے کے لئے برتن بنائے ، شروع شروع میں یہ سب کچھ انسانی ضرورت تھا پھر یہ ضرورت انسان کو انسان سے الگ کرتی گئی ، پھر انسان انسانوں سے دور ہونے لگا طبقے بننے لگے ، ایک انسان جو کھاتا وہ دوسرا اس سے اچھے کھانے کی تلاش کرتا ، جو پہنتا وہ دوسرے سے بہتر پہنتا ، اچھی جگہ رہتا اور یہاں سے ہی انسان میں تکبر اور عصبیت نے جنم لیا ، ماضی میں جو جتنا امیر ہوتا اتنے ہی زیادہ کپڑے پہنتا ، اور غریب کم سے کم میں گذارا کرتا ، مگر انسانی ترقی کی معراج آج یہ ہے کہ زیادہ امیر کم کپڑے پہنتا ہے اور کم کھانا کھاتا ہے ، غریب کا پیٹ تو بھرتا نہیں مگر وہ خود کو کپڑوں میں لپیٹے رکھتا ہے ، بڑی بڑی زمینوں پر غریبوں کے خون سے بنیادیں بنائیں جاتیں ہیں جو غربت کی مذدوری کی مدد سے اسی زمین سے محلات اگاتی ہیں  ۔ ۔ ۔ کل روٹی کپڑا مکان ضرورت تھی آج نمائش بھی ہے  ، تہذیب و تمدن کو ہم کچھ یوں بیان کر سکتے ہیں
 
مشرقی تہذیب ! یہ تہذیب شرم ، حیا اور صبر و شکر سے ملکر بنی تھی ، مگر اب شرم کو بلائے طاق رکھکر ، حیا کو چھپا دیا گیا ہے ، صبر کو جلد بازی میں کھو دیا گیا ہے اور شکر کا پیمانہ اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ اسکی نوبت ہی نہیں آتی ، لوگ کہتے ہیں کہ مشرق اسی لئے ترقی نہیں کر پاتا کہ وہ اپنے تمدن کا پیچھا نہیں چھوڑتا اورتہذیبکی  زنجیروں میں جکڑا ہے
 
مغربی تہذیب ! اس تہذیب کی بنیاد مادیت پرستی پر رکھی گئی ہے ، زندگی کو ذاتیات تک محدود کیا گیا ہے ، انسان کو آزادی دی گئی ہے کہ وہ جیسے چاہے زندگی گذارے ، اسی لئے مغرب میں ہر چیز کی آزادی ہے ، جنس سے لے کر لوگ مذہب تک کو آزاد کر کہ اپناتے ہیں ، کچھ لوگوں کے خیال میں مغرب کی ترقی کا راز اسی آزادی میں ہی ہے
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: