اردو کی درمیانی کتاب – 1 – ابتدائیہ

آزاد نے اردو کی پہلی کتاب لکھی ، انشاء جی نے آخری ، مگر ان دونوں کے جانے کے بعد سے پہلی اور آخری کے درمیان میں جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا لازمی تھا ، سو ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اردو کی درمیانی کتاب لکھیں ،  درمیان کا مطلب ہوتا ہے ، جو نہ شروع کی طرف ہو اور نہ آخر کی طرف ، اصل میں یہ خیال ہمیں اپنے پرویز بھائی کی کتاب میں لکھی گئی ہدایت اورحکایات کو پڑھنے کے بعد آیا ، جو اعتدال پسندی ، میانہ روی بلکہ درمیانہ روی کا بہت عظیم شاہکار ہے ، اعتدال پسندی کا مطلب ہوتا ہے ، درمیانی راستہ یعنی نہ ادھر کے نہ ادھر کے ، بلکہ درمیان کے سو ہم بھی ادھر ادھر کے بجائے درمیانی کتاب کو لکھ رہے ہیں ۔
چونکہ یہ کتاب درمیانی کتاب ہے اسلئے نہ یہ طویل مضامین پر مشتمل ہے نہ اتنی مختصر کہ خوردبینی کی ضرورت پڑے ۔ موضوعات کے لحاظ کے ساتھ اس کتاب کو ان ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
 
– ابتدائیہ -اس حصہ میں ہم کتاب کا آغاز کریں گے- (جو کہ ہو چکا ہے
– مذہب اور اخلاقیات – یہاں پر دنیا میں رائج مذاہب کے بارے میں معلومات ہیں
– تاریخ – مختصرانسانی تاریخ ، دنیا کی ابتداء سے اب تک
– تہذیب اور تمدن –  رہن سہن اور اس سے متعلق
– سائنس اور ٹیکنالوجی – نت نئی ایجادات اور انکا تعارف
– ادب اور شاعری – دنیا بھر کے لکھاریوں اور شاعروں کا انتخاب
– جغرافیہ – دنیا میں کیا کیا اور کہاں کہاں ہے
– سیاست  – جو سب کرتے ہیں مگر مانتا کوئی نہیں
– فلکیات – آسمان میں کیا کیا اور کیسے ہے
– صحافیات – اخبارات رسائل جرائد کا مطالعہ اور ان کے بارے میں
– بصریات (فلم ٹی وی سٹیج)  موجودہ دور انکے بنا نامکمل ہے
– سمایات ( موسیقی ، تقاریر و وعظ) زندگی گذارنے کے لیے یہ سب ضروری ہیں
– بڑوں کی باتیں  – جو بچے نہیں سمجھتے
– بچوں کی باتیں – جنہیں بڑے سمجھتے تو ہیں مگر مانتے نہیں
– بڑے لوگ – کچھ دنیا کے بڑوں کے بارے میں
– اختتامیہ – ہر آغاز کا انجام بھی ہوتا ہے
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: