اردو شاعری کا ایک اور باب بند ہوا

سو اردو شاعری کا ایک اور باب بند ہوا ، احمد ندیم قاسمی کے بعد جاتے جاتے یہ سال منیر نیازی کو بھی ساتھ لے گیا ، اردو اور پنجابی کے ایک بڑے شاعر سے آج پاکستان محروم ہو گیا ، منیر ان چند شعراء میں سے تھے جنکو ایک عالم جانتا تھا ، جنکے اشعار زبان زد و عام تھے ، اپنی ذات میں مغرور ، اور شاعری میں معروف انکا اپنا ہی انداز تھا ، مزاج ایسا کہ لوگ ڈرتے تھے کہ کب کسے کچھ کہ دے ، اور دوست ایسا کہ جسکی سنگت میں یگ بیت جاتے  ۔ ۔ ۔ مگر آخری عمر میں انکی خاموشی کچھ بڑھ گئی تھی ، وہ نالاں تھے کہ ہماری قوم میں اب فنون لطیفہ کی قدر نہیں رہی ، شاید سچ ہی سمجھتے تھے وہ ، ہم بحثیت قوم فنون کو چھوڑ کر صرف لطیفہ بن چکے ہیں ۔ ۔ منیر کے جانے سے واقعٰی ہی ایک خلا ہو گیا ہے ، جسکو پر تو شاید اب کوئی ہی کرے کیونکہ شاید بہت کم لوگ اس خلا کو محسوس کریں  ۔ ۔ ۔ کچھ لوگ تو خلا میں رہنے کو ہی ترقی گردانتے ہیں  ۔ ۔ ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے  ۔ ۔۔  آمین
Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: