مسلم یکجہتی کا انتقال پرملال

آپ سب حضرات کو بہت ہی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مسلم یکجہتی کا جو پچھلے کافی برسوں سے سخت علیل تھیں ، لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد انتقال کر گئیں ہیں ، پچھلے کچھ برسوں سے انکی طبیت کچھ سنبھل رہی تھی مگر انہیں مغربی دوائیوں کی غیر مناسب مقدار نے اپاہج بنا دیا تھا ۔ مرحومہ کی عمر ڈھڈھ ہزار سال کے لگ بگ تھی ۔ انہوں نے اپنے عالم شباب میں بہت نام کمایا ، اور انکی وجہ سے دنیا میں انکے نظریات (اسلام) پھیلے ، انکی وجہ سے ہر مسلمان دوسرے کو اپنا بھائی سمجھتا تھا (اب قصائی سمجھتا ہے ) اور تمام عالم اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو رہا تھا ، مرحومہ نے اپنے وارثین میں سیکڑوں فرقے چھوڑے ہیں جو خود کو مسلمان کہتے ہیں مگر ایک دوسرے کو بھائی نہیں مانتے بلکہ دشمن گردانتے ہیں ، مرحومہ کو پچھلی صدی میں بہت سخت عارضے لاحق ہوئے تھے ، جن میں فلسطین ، کشمیر ، بوسینیا ، چیچینیا اور افغانستان اور عراق جیسی بیماریاں شامل تھیں ، اسکے علاوہ انہیں بار بار خودکش حملوں کے دورے بھی پڑتے رہے تھے ، انکا علاج کرنے والے اسلامی دنیا کے نامور ڈاکٹر تھے ، مگر وہ خود ایک علاج پر متفق نہ ہو سکے اسلئے مرحومہ کو ہر ڈاکٹر کی طرف سے اسکے اپنے انداز میں علاج کیا گیا ، مرحومہ کے لواحقین ، انکی وفات سے کچھ زیادہ دکھی نہیں ہیں ، کیونکہ انہیں مغربی نشہ آور دوائیاں کھلائی گئیں ہیں ، اور وہ انہیں کے سرور میں ہیں ۔ مرحومہ کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائیں گیں کیونکہ کوئی بھی انکی آخری رسومات کے اداب سے اگاہ نہیں ، اسکے علاوہ مرحومہ کو دفنایا بھی نہیں جائے گا کیونکہ کوئی بھی انکی قبر کے لئے جگہ دینے کو تیار نہیں ہے ، انکی میت عام دیدار کے لئے ہر اسلامی ملک میں موجود ہے
نوٹ ؛ یہ اطلاع دیتے ہوئے دل پہ کیا بیتی ہے ، میں جانتا ہوں یا میرا خدا جانتا ہے ، آپ سے گذارش ہے کہ اسے دل سے محسوس کیجیے گا ، شاید دماغ ان الفاظ کو نہ سمجھ پائے  ۔ ۔ ۔
Advertisements

3 responses to this post.

  1. Posted by Mera Pakistan on جولائی 19, 2006 at 10:10 صبح

    انا للللھ وانا عليہ راجعون
    آپ نے دل کو چھو دينے والي تحرير لکھي ہے۔ يقين مانيں رونگٹے کھڑے ہوگۓ ہيں۔

    جواب دیں

  2. Posted by Iftikhar Ajmal on جولائی 19, 2006 at 11:08 صبح

    اِنَّا لِلّہِ وِ اِنَّا اِلَيہِ رُاجِعُون
     

    جواب دیں

  3. Posted by Mera Pakistan on جولائی 20, 2006 at 1:40 صبح

    اجمل صاحب
    املاکي غلطي کي درستگي کا شکريہ

    جواب دیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: